26 جون 2018 - 10:19
پوتین کی اردوغان کو ترکی کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پرمبارکباد

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کو ترکی کے صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کو ترکی کے صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ترکی کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کے صدر اردوغان کل ہونے والے صدارتی انتخابات میں 53 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کئے ہیں اور س طرح وہ ترکی کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل ایران کے صدر روحانی اور دیگر عالمی رہنماؤں نے بھی ترک صدر اردوغان کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی تھی۔

.......

/169